مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں وفاقی وزراء فروغ نسیم اور خالد مقبول صدیقی سے 3 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ہے۔اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف فروغ نسیم اور وفاقی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی ایف آئی اے اسلام آباد میں پیش ہوئے جہاں دونوں وفاقی وزراء سے 3 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے ذیلی فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن میں ایک ارب سے زائد کی رقوم جمع کروائی گئی تھیں، اسی رقم سے بانی ایم کیو ایم کے لندن میں اخراجات بھی برادشت کیے گئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فروغ نسیم نے خدمت خلق فاونڈیشن میں 2 لاکھ 68 ہزار روپے جب کہ خالد مقبول صدیقی نے 15 لاکھ جمع کرائے تھے۔
پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں وفاقی وزراء فروغ نسیم اور خالد مقبول صدیقی سے 3 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ہے۔
News ID 1885595
آپ کا تبصرہ